علیمہ خان 15

عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کا دوبارہ حکم جاری کردیا

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) 26 نومبر احتجاج کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں نامزد ملزمہ علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 ویں مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کل بدھ 18 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ کیس کے دونوں آخری گواہان، تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں