جوڈیشل الاؤنس 38

عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ کیس میں وکلا طرفین کو 25 مارچ کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ کیس میں وکلا طرفین کو 25 مارچ کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے جیل حکام کو آئندہ سماعت پر گرفتار ملزمان کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے خلاف سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے وکلا طرفین کو 25 مارچ کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے جیل حکام کو آئندہ سماعت پر گرفتار ملزمان کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔وکلاء کے مطابق ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ دسمبر 2024 میں محفوظ کیا گیا تھا.

متعلقہ عدالت میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث کیس اتنے عرصے التوا کا شکار رہا۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس دوسری عدالت کو منتقل ہوگیا ہے۔پراسیکیوشن کا موقف ہے کہ ملزم رئیس مما نے 2011 میں اپنیدیگرساتھیوں کیہمراہ چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔مقدمہ میں رئیس مما، عمران لمبا سمیت 13 ملزم گرفتار ہیں۔ملزمان کے خلاف 2011 میں زمان ٹان پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں