لاہور ہائی کورٹ 35

عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ میں لکھا گیا کہ درخواست گزار کا نام بغیر کسی وجہ بتائے اور نوٹس کے بغیر ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ اقدام آزادی کے خلاف ہے اور غیر قانونی ہے جس کی بنا پر درخواست گزار کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزار کا نام فوری ای سی ایل لسٹ سے نکالا جائے تاہم ٹرائل کورٹ میں درخواست گزار اپنی حاضری کو یقینی بناتا رہے جبکہ درخواست گزار دس لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے۔ فیصلہ میں مزید لکھا گیا کہ درخواست گزار اگر قانونی راہ میں رکاوٹ بنے یا ضمانت کا ناجائز استعمال کرے تو متعلقہ اتھارٹی اسکا نام ای سی ایل لسٹ میں ڈال سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں