عثمان بزدار

عثمان بزدارنے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لئے پے رول پر رہائی کی منظوری دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کا معاملہ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پر بھیجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدارنے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لئے پے رول پر رہائی کی منظوری دی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی، پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن 5 روز کے لئے پے رول پر رہائی کی منظوری دی تھی،

کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھیجوائی تھی۔