ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

عثمان بزدار کے دروازے عوام اور عوامی نمائندوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی آفس اب نو گو ایریا نہیں رہا، عوامی وزیراعلی عثمان بزدار کے دروازے عوام اور عوامی نمائندوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے شعبدہ بازِ اعلی عوام تو دور اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی سے ملنا بھی گوارہ نہ کرتے تھے، نا صرف پی ٹی آئی بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلی تک آسان رسائی عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے عوامی مسائل سے مسلسل آگاہی اور ممبران اسمبلی سے مشاورت سے ان مسائل کے فوری حل کیلئے ممبران اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔