فردوس عاشق اعوان

عثمان بزدار 2023تک وزیراعلی رہیں گے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد بچونگڑا پارٹی کا کھیل نہیں، عثمان بزدار کو وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے،ان خیالات کا اظہا رمعاون خصوصی برائے اطلاعات نے بدھ کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا،

انہوں نے کہا کہ ایماندار وزیراعلی عثمان بزدار کرپٹ اپوزیشن کو ہر وقت کھٹکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے غبارے سے پہلے کی طرح پھر ہوا نکلنے گی اور عثمان بزدار 2023تک وزیراعلی پنجاب رہیں گے،معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صادق سنجرانی نے ایوان بہترین انداز میں چلاکر سینیٹرز کا اعتماد حاصل کیا،

اور صادق سنجرانی کے اسی غیرجانبدار روہے کی وجہ سے سینیٹرز انہیں چیئرمین سینیٹ منتخب کرانا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد اراکین کی بدولت حکومت کا پلڑا بھاری ہے، انشااللہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے۔