لاہور (رپورٹںگ آن لائن)عتیقہ اوڈھو کےا ارینج میرج سے متعلق تنقیدی بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ ریویو شو میں ارینج میرج کے رائج کلچر پر کھل کر تنقید کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
ایک ڈرامے کے ریویو کے دوران عتیقہ اوڈھو نے گفتگو میں کہا کہ زبردستی کی شادی کسی کیلیے بھی تکلیف دہ ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت یہ ایک نفسیاتی اذیت ہے، ہم ایک قدامت پسند معاشرے کا حصہ ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیاں آپس میں نہیں ملتے، بات نہیں کرتے اور پھر اچانک شادی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اکثر ارینج شادی کرنے والے جوڑوں سے بات کرتی ہوں اور ان سے پوچھتی ہوں شادی کے بارے میں ان کا کیا خیال تھا؟ تو ان کے جوابات واقعی حیران کن ہوتے ہیں۔ مجھے اس تصور پر حیرت ہوتی ہے کہ ایک لڑکی پوری زندگی پردے میں رہتی ہے اور پھر اچانک ایک اجنبی سے شادی پر مجبور ہوجاتی ہے۔عتیقہ اوڈھو کے اس بیان نے مداحوں کو تقسیم کردیا، کئی صارفین نے انہیں لبرل ایجنڈا پھیلانے کا الزام دیا جبکہ کچھ نے ان کی ذاتی زندگی پر تنقید کی۔