ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی سپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم ستارے زمین پر نے سنیما گھروں میں 94.95کروڑ روپے کما لیے ۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم ستارے زمین پر نے 8دن میں 94.95کروڑ روپے کما لیے ہیں۔اس فلم میں عامر خان نے 10اداکاروں کو متعارف کروایا ہے جن میں آروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت ڈیسائی، ویدانت شرما، آئیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، ریشاب جین، نامان مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔
باکس آفس کلکشن کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے ساسنیلک کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ستارے زمین پر نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 94.95 کروڑ روپے بزنس کیا۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم بھارت میں باکس آفس پر اپنے دوسرے ہفتے کے آخر تک 100کروڑ روپے کا ہدف عبور کر لے گی۔