مراد علی شاہ 42

عالمی یومِ زیرو ویسٹ، وزیراعلیٰ سندھ کا خوراک کے ضیاع کے خاتمے پر زور

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوراک کا ضیاع روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہر سال ایک ارب ٹن خوراک ضائع ہونا لمحہ فکریہ ہے، زیرو ویسٹ کا آغاز ہماری اپنی پلیٹ سے ہوتا ہے، خوراک کا 60 فیصد ضیاع گھروں میں ہوتا ہے، اس رجحان کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام خوراک کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پائیدار اور سرکلر خوراک کا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، تاہم حکومت سندھ زیرو ویسٹ پالیسیز کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، خوراک کے ضیاع میں کمی سے ماحولیاتی تحفظ ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ بچی ہوئی خوراک کو ضائع کرنے کے بجائے مستحقین تک پہنچائیں، کاروباری ادارے خوراک کے ضیاع میں کمی کے اہداف مقرر کریں۔

اپنے پیغام کے اختتام میں انہوں نے کہا ہے کہ زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آئیں مل کر ایک صاف اور پائیدار سندھ کی بنیاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں