نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) ہیومن رائٹس واچ نے بھی بھارت سے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کر دیا،ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ بھارت سیاسی عزائم کے لیے کارکنوں کو جیل میں رکھنا بند کرے اور ان لوگوں کو فوری رہا کیا جائے جن پر جھوٹے مقدمے عائد کیے گئے ہیں۔اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کرے،ہیومن راٹس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں استحصال جاری ہے اور ایک سال بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں برقرار ہیں،ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے، انتظامیہ نے 5اگست کو احتجاج روکنے کے لیے پابندیاں سخت کیں جبکہ عالمی وبا میں بھی کشمیریوں کو صحت کی بہتر سہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔
اشتہار
158
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









