فی اونس سونا 156

عالمی مارکیٹ میں4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1822ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 100سستا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1822ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار600روپے ہو گئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار682روپے پر آ گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں