کراچی ( ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو34ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1860ڈالر ہوگیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار450روپے ہو گئی .
جبکہ985روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار410روپے پر جا پہنچی ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر47ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد زیر تبصرہ مدت میں ایک تولہ سونا2250روپے اور دس گرام سونا1929روپے مہنگا ہو گیا ۔