عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ 300روپے سستا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت 8ڈالرز اضافہ کے بعد 1809ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میںاضافہ کے باوجودمقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت300روپے کمی سے1لاکھ24ہزار950اوردس گرام سونے کی قیمت 258روپے کمی سے1لاکھ7ہزار124روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔