عالمی مارکیٹ 166

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1787ڈالر سے بڑھ کر1799ڈالر ہو گیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1787ڈالر سے بڑھ کر1799ڈالر ہو گیا جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں800روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ24ہزار500روپے سے بڑھ کر1لاکھ25ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح688روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار739روپے سے بڑھ کر1لاکھ7ہزار424روپے ہو گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر سستا ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونا550روپے اور دس گرام سونا472روپے سستا ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں