فی اونس سونا

عالمی مارکیٹ میں 5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1810ڈالر ہو گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں 5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1810ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 450روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزا150روپے ہو گئی اسی طرح 386روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار153روپے ہو گئی ۔