فی اونس سونا 146

عالمی مارکیٹ میں 16ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1747ڈالر ہو گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں 16ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1747ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں700روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے93ہزار21روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں