فی تولہ سونا 11

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو کر4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے پرآگیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 186 روپے کم ہوکر 6800 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 37 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4358 ڈالر پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں