وزیراعظم 9

عالمی امن معاہدہ، اللہ نے اپنے کرم سے پاکستان کو عزت عطا کی،پوری قوم مبارکباد کی حقدار ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، اللہ نے اپنے کرم سے پاکستان کو عزت عطا کی،پوری قوم مبارکباد کی حقدار ہے۔وزیر اعظم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تو حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور بیرسٹر گوہر علی خان کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ بھی کیا۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے اپنے کرم سے پاکستان کو عزت عطا کی، پوری قوم مبارکباد کی حقدار ہے، عمر بھر اس مالک کا سجدہ ریز ہوکر شکریہ ادا کرتے رہیں تو نہیں کر سکتیں، صدیاں گزر جاتی ہیں مگر قوموں کو ایسی عزت نہیں ملتی جو ہمیں ملی۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے،

اگر یہ ایوان اس حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کرے تو دنیا میں اتحاد کا پیغام جائے گا،اپوزیشن لیڈر اور سب اراکین سے کہوں گا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر قومی عبادت کیلئے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، سید عاصم منیر نے دو تین ماہ راتوں میں جاگ کر گزارے ہیں، اللہ پاک نے انتھک محنت اور خلوص نے ہمیں کامیابی دی۔شہباز شریف نے کہا کہ کریڈٹ لینے کا کوئی شوق نہیں، قوم کو کریڈٹ دینے کا شوق تھا، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی اپنا متحرک کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں