عالمی ادارے 184

عالمی ادارے کامراکش سے پاکستان تک ڈیلٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیلنے کا انتباہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش سے پاکستان تک ڈیلٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں