عاطف اسلم 140

عاطف اسلم اور فرہاد ہمایوں کا مشترکہ پراجیکٹ ادھورا رہ گیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)برین ٹیومر کے باعث اچانک انتقال کرجانے والے نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ ایک مشترکہ میوزک ترتیب دینے والے تھے۔فرہاد ہمایوں کی اچانک موت کی خبر نے عاطف اسلم کو بھی غمزدہ کردیا، انہوں نے فرہاد ہمایوں کیلئے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا کہ ‘ہمیں بہترین میوزک، خوشگوار یادوں اور میرے پہلے البم کیلئے تمہارے کام کا بے حد شکریہ۔

‘انہوں نے لکھا کہ میں ہمارے مشترکہ پراجیکٹ کیلئے بہت پرجوش تھا، اسکے لیرکس بھی میں مکمل کرچکا ہوں، لیکن کسے خبر تھی کہ ہم یہ کام ساتھ نہیں کرسکیں گے۔عاطف اسلم نے لکھا کہ فرہاد کا جراتمندانہ حوصلہ اور ہمت ہمیشہ ہمیں یاد رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں