اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی کمپنیوں سے متعلق سکینڈل پر بھی سوالات اٹھادیے۔
لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کے خلاف اتنا بڑا سکینڈل سامنے آیا ، عاصم باجوہ اور ان کے خاندان کے پاس انتے زیادہ اثاثے کہاں سے آگئے؟ اربوں روپے کے اثاثے کیسے بن گئے؟ یہ پوچھنے کی کسی کی مجال نہیں ، میڈیا پر خاموشی چھاگئی ،
نہ نیب حرکت میں آئی ، نہ کسی عدالت نے نوٹس لیا ، نہ کوئی جے آئی ٹی بنی ، اور نہ کوئی ریفرنس دائر ہوا ، نہ کوئی جے آئی ٹی بنی نہ کوئی مانیٹرنگ جج بیٹھا ، نہ کوئی پیشی ہوئی ، اور وزیراعظم کہتے ہیں وہ کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔