سالگرہ

عاصم اظہر کی اپنی پسندیدہ شخصیت کو سالگرہ کی مبارکباد

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پسندیدہ شخصیت کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ساتھ میرب علی موجود ہیں، عاصم نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میری فیورٹ انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔ عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے ہیری پوٹر جیسے لباس پہنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بالآخر آپ کی ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا والی خواہش پوری ہوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر کی بہترین دوست اور نوجوان اداکارہ میرب علی نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ان کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔