کھڈیاں خاص(ر پورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہار کا نیا میوزک ویڈیو”اومیری ماں سی” ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے میوزک ویڈیو کو گذشتہ روز ان کے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاگیا۔اس گانے کی شاعری شوکت کاشمیری کی لکھی ہوئی ہے اس کی کمپوزیشن عارف لوہار کی ہے جبکہ اس کا میوزک سونو علی نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیو جذبہ انٹرٹینمنٹ نے عارف لوہار کے لیئے تیار کیاہے جس کے ڈی او پی اور ڈائریکٹر سید علی بخاری ہیں۔
۔ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار کاکہنا تھا کہ یہ گانا انہوں نے اپنی ماں سے محبت کے اظہار کے لیئے گایاہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس گانے کودنیا کی تمام مائوں کے نام کرتے ہیں کیونکہ ماں رب کا روپ ہے اور اس جیسا پیار دنیامیں کوئی بھی نہیں کرسکتا۔عارف لوہار کا کہنا تھا کہ ماں روئے زمین پر واحد رشتہ ہے جس سے دل سے اور سچ میں پیار ہوتا ہے اور وہ پیار لازوال ہوتا ہے میں نے اسی جذبے کے ساتھ اس گانے کو گایا اس میں میرے احساسات اور میرا پیار شال ہے انشاء اللہ ان کے پرستار بھی اس گانے کو اسی جذبے کے ساتھ سنیں گے اور سراہیں گے۔