دبئی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزارنے پہنچیں اس دوران انہوں نے ڈولفن اور سیل شو سے ایک دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ڈولفینیریم میں موجود ہیں، جہاں ایک سیل انہیں پھول پیش کرتا ہے اور بوسہ دیتا ہے۔ اداکارہ اس غیر متوقع لمحے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
عائزہ خان نے اس سے قبل بھی دبئی میں نئے سال کی تقریبات سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی تھیں۔مداحوں کی جانب سے سیل شو کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا









