عا لمی برادری

عا لمی برادری نے جی 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر کی اہم تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے ،چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے تیس سے اکتیس اکتوبر تک 16ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں ورچوئل شریک ہوتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی شرکت کے حوالے سے کہا کہ یہ چین کے لیے بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں گہرائی سے شریک ہونے اور عالمی اقتصادی گورننس کی بہتری کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا سفارتی اقدام ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے گلوبل ویکسین کوآپریشن ایکشن انیشیٹو پیش کیا جس میں ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مشترکہ تحقیق اور ترقی کی حمایت سمیت انہیں ویکسین کی فراہمی میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔

صدر شی جن پنگ نے واضح کیا کہ جی 20 کو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے مرکزی فورم کا کردار ادا کرنا چاہیے، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے، عالمی اقتصادی نظام اور قوانین کو مزید بہتر بنانا چاہیے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے۔وانگ ای نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پھنگ نے عالمی ترقیاتی انیشیٹو کی مزید وضاحت کی اور اقوام متحدہ کے 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کے حصول اور ایک مضبوط، سرسبز اور صحت مند عالمی ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ گہرائی سے رابطے پر زور دیا ہے۔

متعدد ممالک اور اقوام متحدہ نے صدر شی جن پھنگ کی اہم تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ نے ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی کو مربوط بنانے، موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کے معاش کے تحفظ کے حوالے سے اہم تجاویز کی وضاحت کی ہے اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے موجودہ مسائل کا بروقت جواب دیا ہے۔