کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے مشہور اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔فاطمہ آفندی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ’وہ اپنے ارد گرد ایسے بہت سے جوڑوں کو جانتی ہیں جن کی طلاق ہوئی لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے اس لئے ان کی طلاقوں کے کیس اس طرح منظر عام پر نہیں آئے لہٰذا صرف اداکاروں پر اس بات کا الزام لگایا جاتا ہے کہ ان کے لیے طلاق لینا عام سی بات ہے’۔اْنہوں نے لکھا کہ’سب کو کب یہ بات سمجھ آئیگی کہ دنیا میں کو ئی کوئی بھی شادی کرنے کے بعد اس لئے طلاق نہیں لیتا کہ یہ اس کیلئے معمولی سی چیز ہے، طلاق بہت زیادہ تکلیف دہ عمل ہے’۔
اْنہوں نے لکھا کہ’عام لوگوں کی بھی طلاق ہوجاتی ہے اور ایسے ان کے لیے رشتے داروں کے طلاق کے بارے میں کئے جانے والے سوالات انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں’۔اْنہوں نے لکھا کہ’لیکن ایک اداکار کے لیے پوری دنیا ہی جیوری بن جاتی ہے’۔فاطمہ آفندی نے سجل اور احد کے مداحوں سے اپیل کی کہ’ برائے مہربانی اس تکلیف سے گزرنے والے جوڑوں کو کچھ وقت اکیلے رہنے دیں’اْنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ مشکل وقت ہے تو تھوڑی ہمدردی کا اظہار کریں’۔







