کابل(رپورٹنگ آن لائن)افغان طالبان کے زیرقبضہ اضلا ع کی تعداد دوسو بیس ہو گئی، افغان حکومت کیمطابق کئی اضلاع کا قبضہ واپس لے لیا گیا ہے۔
ادھردوسری جانب افغان حکومت کا دعوی ہے کہ جھڑپوں کے دوران سیکڑوں طالبان جنگجوں کو ہلاک کیا گیا ہے جب کہ کئی اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں قائم ادارے فانڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے جریدے نے بتایاکہ افغان طالبان چارسو سات اضلاع میں سے 220 اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں، وائس آف امریکا کیمطابق طالبان کے 34 افغان صوبائی دارالحکومتوں اور کابل کے قریب پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب افغان حکومت کا دعوی ہے کہ جھڑپوں کے دوران سیکڑوں طالبان جنگجوں کو ہلاک کیا گیا ہے جب کہ کئی اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیا گیا ہے۔