امریکی صدر 132

طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا، امریکی صدر

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیدن گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن پہنچے جہاں صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پر کہ کیا آپ طالبان کو تسلیم کریں گے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کو طالبان کو افغانستان کی قیادت کے طور پر تسلیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں