طالبان

طالبان کو اپنے فنانسر منشیات اسمگلر کی رہائی کے لئے امریکی سے ڈیل

واشنگٹن /کابل(رپورٹنگ آن لائن) گذشتہ برس اگست میں کابل پر قبضہ کرنے والے طالبان کے دل کہلانے والے ایک منشیات کی اسمگلر جنہیں امریکا میں عمر قید کی سزا کا سامنا ہے کی رہائی کے لیے طالبان امریکا کے ساتھ ڈیل کی کوشش کررہے ہیں۔ مذکورہ شخص نے طالبان کو امداد کے طور پر خطیر رقم بھی فراہم کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور افغانستان کے قانونی اور سفارتی ذرائع نے یکساں انکشاف کیا کہ طالبان منشیات کے مالک بشیر نورزئی کو ایک امریکی انجینئر کے بدلے میں رہا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ امریکی انجینئر ایرک فریرچ ہے جو تقریبا دو سال سے زیر حراست ہے۔طالبان نے ان دسیوں ہزار افغانوں کے انخلا کو روکنے کی دھمکی دے کر امریکا پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے جو امریکی شہریت رکھتے ہیں یا ملک چھوڑ کر امریکا کی طرف جانا چاہتے ہیں یا وہ گذشتہ برسوں میں امریکی افواج کے ساتھ کام کر چکے ہیں تاہم ذرائع نے بتایاکہ امریکہ کی جانب سے ابھی تک طالبان کیساتھ اس معاملے پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ہے۔