شیخ رشید 238

طالبان نے یقین دلایا ہے افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طالبان نے یقین دلایا ہے افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اور اہم ہوگیا، اقتصادی راہداری کے خلاف عالمی سازشیں جاری ، بھارت منصوبے کی کامیابی نہیں چاہتا ،ہم افغانستان میں امن کےلئے دعاگو ہیں، بارڈر مینجمنٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں، کورونا سے متاثرہ مریضوں کو بارڈر پر ہی قرنطینہ کر رہے ہیں، 6نئے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں پنجاب کی طرز کا ریسکیو 1122نظام لارہے ہیں، نئے کیمرے لگائے جائیں گے، سی پیک ہماری معیشت کی شہ رگ ہے،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دعاگو ہیں، افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کیخلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، سی پیک کمپنیوں کو پاک فوج سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، طورخم بارڈر پر لوگوں کو لا رہے ہیں، پاکستان آنیوالوں میں امریکی بھی شامل ہیں، لوگوں کو کابل ایئرپورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کےلئے دعاگو ہیں، بارڈر مینجمنٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں، کورونا سے متاثرہ مریضوں کو بارڈر پر ہی قرنطینہ کر رہے ہیں، 6نئے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میںپنجاب کی طرز کا ریسکیو 1122نظام لارہے ہیں، نئے کیمرے لگائے جائیں گے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ 74سالوں سے اسلام آباد میں کوئی کرائسز مینجمنٹ نظام موجود نہیں، لوگ بارشوں اور سیلابوں سے ہلاک ہو جاتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ سی پیک ہماری معیشت کی شہ رگ ہے،سی پیک کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں، لوگ نہیں چاہتے کہ سی پیک منصوبہ آگے بڑھے،افغانستان صورتحال کی وجہ سے سی پیک مزید اہمیت کا حامل ہو گیا ہے، ہم سی پیک منصوبے کو آگے لے کرجائیں گے،ہمیں پاک چین دوستی پر ناز ہے، چائنیز ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ داسو، سٹاک ایکسچینج ، فشر کالونی اور کوئٹہ سرینا ہوٹل واقعہ نشاندہی کرتا ہے کہ لوگ پاک چین دوستی کو متاثر کرنے کےلئے پاکستان کے دوستوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،چینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ چینی ورکرز کو ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، اس کےلئے پاکستانی ادارے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہو گا،پاکستان افغانستان سے انخلاءکےلئے دنیا کو سہولیات فراہم کررہا ہے،ہمارے پاس دنیا کے دل جیتنے کا موقع ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کو لانا ہماری ذمہ داری نہیں، ہم صرف طورخم بارڈر کے ذمہ دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں