مشرف زیدی 27

طالبان قیادت کی دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ‘ مشرف زیدی

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ طالبان قیادت کی جانب سے دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اورملک کے دفاع کیلئے کارروائی کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں جو پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔انہوںنے کہا کہ طالبان قیادت دہشتگردگروہوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، افغان قیادت کو دنیا میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں