طارق فضل چوہدری 17

طارق فضل چوہدری کی نیشنل پریس کلب کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحافی برادری کی فلاح وبہبود ، آزادی صحافت کے فروغ اور پریس کلب کے وقار میں مزید اضافے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس ” پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر رزاق سیال ،سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی اور سینئر نائب صدر احتشام الحق کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں عثمان خان اور بشیر چوہدری کو نائب صدور،سحرش قریشی کو (خاتون) نائب صدر جبکہ عون شیرازی، شیراز گردیزی اور جاوید بھاگٹ کو جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شکیلہ جلیل کا خاتون جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونا بھی خوش آئند ہے۔ اپنی پوسٹ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت صحافی برادری کی فلاح و بہبود، آزادی صحافت کے فروغ اور نیشنل پریس کلب کے وقار کو مزید بلند کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی ، میری نیک تمنائیں نو منتخب قیادت کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں