طارق فضل چودھری 13

طارق فضل چوہدری کا چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارمغان سبحانی کی والد ہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔

اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال ایک عظیم ذاتی نقصان ہے، ماں کی محبت، دعا اور شفقت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور چوہدری ارمغان سبحانی سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں