اوکاڑہ 129

ضلع کے پبلک پارکس کی خوبصورتی کا سفر نئے مرحلے میں داخل ہوگیا

اوکاڑہ ( شیر محمد)ہارٹیکلچر ایجنسی اوکاڑہ کے افتتاح کی پر وقار تقریب کا انعقاد ڈی سی آفس کے لان میں کیا گیا، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم پی اے میاں محمد منیر نے ہارٹیکلچر ایجنسی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں کے افسران میڈیا نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے تقریب میں شرکت کی،

ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ ضلع اوکاڑا میں ہارٹیکلچر ایجنسی کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام سے دو سال پرانے کیے ہوئے وعدوں کو پایا تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، سب ساتھ مل کر پارکس کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید طرز کے پارکس بھی بنائے جائیں گے، ریلوے لائنز سے ملحقہ فلتھ ڈپو کو خوبصورت پھولوں اور پودوں سے مزین کیا جائے گا، اوکاڑا کی عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ اوکاڑا کی عوام کے لیے آج کا دن انتہائی خوش آئند ہے، ضلع کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لیے ہارٹی کلچر ایجنسی کا قیام ترقی کے سفر کی اہم کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر ایجنسی کے لیے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی سے پارکس کا عملہ شامل کیا گیا ہے،

یہ فورس پارکس،گرین بیلٹس کی دیکھ بھال سمیت دیگر اہم امور سرانجام دے گی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ہارٹیکلچر ایجنسی کے قیام سے شہروں کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری آئے گی، موجودہ پارکس کی بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے نئے پارکس بھی بنائے جائیں گے، ایم پی اے میاں محمد منیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں عوام کے بے شمار درینہ مسائل حل کیے جا رہے ہیں، ضلع کی خوبصورتی کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،عوام کی بہتری کے لیے ترقی کا سفر تسلسل سے جاری رکھا جائے گا، تقریب کے اختتام پر ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج،ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم پی ایم ای محمد منیر نے ڈی سی افس کے لان میں پودے بھی لگائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں