تھیلا 39

ضلع فیصل آباد میں آٹا کی سپلائی معمول کے مطابق جاری

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ضلع فیصل آباد میں آٹا کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ضلع میں آٹے کی کسی قسم کی قلت نہیں، مارکیٹ میں وافر دستیاب ہے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق احمد نے بتایا کہ آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے، 10 کلو آٹا905 اور20 کلو آٹا1810 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ اوسطاً61000 ہزار10 کلو کے آٹے کے تھیلے سپلائی ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 680 دکانوں پر آٹا دستیاب ہے۔

نان بائیوں اور ہوٹلوں کو بھی آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ آٹے کی سپلائی اور نرخوں کی روزانہ مانیٹرنگ جاری ہے اورزائد قیمت اور ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں