مشرف زیدی 38

ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے،ترجمان وزیرِاعظم مشرف زیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِاعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے۔بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سوال ہی نہیں، ہم ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں،

دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔مشرف زیدی نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات کر کے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیرِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں