سرفراز بگٹی 17

صوبے کے 3لاکھ 28ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکیج فراہم کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بلوچستان کے 3لاکھ 28ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیکیج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کیلئے ہر ضلع میں 8رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ حکومت بلوچستان ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکیج پہنچائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں