ڈاکٹریاسمین راشد 190

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاپاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا دورہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹرجاوید رضاگردیزی،ڈین پروفیسرڈاکٹر فیصل ڈار،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرتزئین ضیائ،عنبرین عرفان اور وڈیولنک کے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،خسروپرویز خان ودیگرافسران بھی موجودتھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرزکے اراکین سے ملاقات کی۔پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرزکا تیرہواں اجلاس منعقدکیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پی کے ایل آئی درست سمت میں حقیقی معنوں میں لوگوں کی خدمت کررہاہے۔پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ نے انتہائی کم عرصہ کے دوران 70لیورٹرانسپلانٹ کرکے قابل ستائش خدمت کی ہے۔پی کے ایل آئی میں ابھی تک 157کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں۔ پی کے ایل آئی کو صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام کیلئے سودمندبنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ حکومت پی کے ایل آئی کے تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔پی کے ایل آئی عوام کے پیسوں سے تعمیرہواہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے۔پی کے ایل آئی میں لوگوں کی خدمت کرکے سرخروہوئے ہیں۔پی کے ایل آئی کومکمل فعال کرکے عوام کاپیسہ ضائع ہونے سے بچایاگیاہے۔امیدہے آئندہ بھی پی کے ایل آئی اسی طرح عوام کی خدمت کا سفرجاری رکھے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پی کے ایل آئی میں مفت ڈائیلسزکی سہولت موجودہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پی کے ایل آئی میں بون میروٹرانسپلانٹ کی سہولت دستیاب کریںگے۔پی کے ایل آئی کو ایک ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن دیکھناچاہتے ہیں۔پی کے ایل آئی میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس کو بین الاقوامی معیارکی تربیت دے کرماسٹرٹرینرزبنائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پی کے ایل آئی میں ویسٹ مینجمنٹ کا جدید نظام متعارف کروارہے ہیں۔انشاء اللہ جلدوزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکو پی کے ایل آئی آنے کی دعوت دیںگے۔

پی کے ایل آئی کو پاکستان کے دیگرہسپتالوں کیلئے رول ماڈل بناناہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی جانب سے بہترین خدمات سرانجام دینے پر چیئرپرسن پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹر جاویدرضاگردیزی اور ڈین پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارکو مبارکباددی۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے کہاکہ پی کے ایل آئی نے قلیل عرصہ کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔چیئرپرسن پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدرضاگردیزی نے کہاکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق پی کے ایل آئی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارنے کہاکہ پی کے ایل آئی میں مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں