مراد راس 151

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو 22اگست تک ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دیدیا

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے لہذا 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے ذبعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں