لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات ناگزیز ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروںکی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 21-2020 کے پہلے سات ماہ میں لارج مینوفیکچرنگ یونٹس کی پیدوار میں سات اشاریہ نو فیصد اضافہ معاشی ترقی کی طرف اشارہ ہے،حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات جاری رہے توسال کا اختتام مثبت شرح نمو کے ساتھ ہو سکتا ہے جبکہ جی ڈی پی دو اشاریہ پانچ فیصد سے دو اشاریہ آٹھ فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کوششوں کے باوجود آٹا اور چینی کنٹرول میں نہیں آرہے،تین سو روپے کا فرق صوبوں کے درمیان گندم کی سمگلنگ اور مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے،اس سال بھی ڈیڑھ سے دو ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنا پڑے گی اوریہ مسلسل دوسرا سال ہوگا جب تحریک انصاف کی حکومت کو گندم درآمد کرنا پڑے گی۔
اشتہار
173
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل








