ویکسین 140

صرف سترہ سال کے طلبا کو ویکسین لگائی جائے گی ، محکمہ تعلیم سندھ کا فیصلہ تبدیل

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ نے کہاہے کہ صرف سترہ سال و زائد عمر کے طلبا کو ویکسین لگائی جائے گی۔محکمہ تعلیم و محکمہ صحت نے الگ الگ فیصلے کرلیئے، محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں طلبا کو ویکسین لگانے کا اعلان کیا۔

محکمہ صحت نے اچانک سترہ سال سے کم عمر طلبا کی ویکسین نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔محکمہ تعلیم نے بھی اچانک فیصلہ تبدیل کردیا۔ صرف سترہ سال و زائد عمر کے طلبا کو ویکسین لگائی جائے گی۔ محکمہ صحت کی جانب سے نویں تا بارہویں جماعت کے طلبا کی ویکسین کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں