زارا شیخ

صرف اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ‘ زارا شیخ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معروف ا داکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں زارا شیخ نے کہا کہ اگرچہ فلموں سے دور ہوں اس کے باوجود میرے فلمی پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے مزاج کے مطابق اچھے کردار کی حامل اور جاندار سکرپٹ کو قبول کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں تاہم ٹی ویژن ڈرامے میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ زارا شیخ نے کہا کہ کہ آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں لڑائی جھگڑے اور منفی تنقید کی قائل نہیں ہوں۔