زیلنسکی

صرف 3 دن؟ یوکرائنی صدر زیلنسکی نے پیوٹن کی امن پیشکش کو مسترد کر دیا

کیف ( رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے 9 مئی کو ہونے والی دوسری جنگِ عظیم کی تقریبات کے دوران تین دن کی عارضی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک ڈرامائی کوشش ہے، جبکہ یوکرین مکمل اور حقیقی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی یوکرین کی “پائیدار امن” کے لیے سنجیدگی کو جانچنے کی کوشش ہے، لیکن کریملن نے مارچ میں کیف اور واشنگٹن کی جانب سے پیش کی گئی 30 دن کی غیر مشروط جنگ بندی کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔

زیلنسکی نے چند صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ “دو یا تین دن میں جنگ کے خاتمے کا کوئی عملی منصوبہ بنانا ممکن نہیں، یہ صرف پیوٹن کا ڈرامائی اقدام ہے۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ “ہم ایسی دکھاوے کی چالوں کا حصہ نہیں بنیں گے جو صرف پیوٹن کو تنہائی سے نکالنے اور ایک خوشگوار تاثر دینے کے لیے ہیں۔