آصف علی زرداری 51

صدرِکی ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پرپیٹرماجار کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر پیٹرماجار کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پیٹر ماجار کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ہنگری مزید ترقی کرے گااور پاکستان اور ہنگری کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے کہ ہنگری کے انتخابات میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان جہاں آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان اسی جذبے کے ساتھ ملک کے مستقبل کی باگ ڈورسنبھالیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور ہنگری کے تعلقات باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید فروغ پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں