آصف علی زرداری 33

صدرِ مملکت کا اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، وطن کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں