آصف علی زرداری 18

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید ڈی ایس پی اور دیگر شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں نے وطن کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں