اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور وطن کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔









