آصف علی زرداری 15

صدرِ زرداری کا کراچی کے سولجر بازار میں عمارت کے منہدم ہونے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت کے منہدم ہونے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے اس المناک واقعے میں جا ں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کی فوری اور موثر انجام دہی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

صدرِ مملکت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ عمارتوں کی جانچ، گیس سلنڈرز کی حفاظت اور بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبائی حکومت واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرے اور آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کی کوشش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں