آصف علی زرداری 12

صدرِ زرداری کا بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور بحری راستوں کی حفاظت کے لئے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے۔

ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے جہازوں حنین اور یرموک کی جانب سے بحیرہ عرب میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لینے پر افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مستعدی کو سراہا۔

صدرِ مملکت نے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور بحری سلامتی کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو سراہا۔صدر زرداری نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور بحری راستوں کی حفاظت کے لئے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان امن و سلامتی کے فروغ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں