آصف علی زرداری 9

صدرِ زر داری کا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد ()صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ خاران اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں شریک افسران و جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں